ریڈیو پاکستان لاہور میں تبادلوں کا سلسلہ شروع

ریڈیو پاکستان لاہور میں تبادلوں کا سلسلہ شروع

لاہور (اے پی پی) ریڈیو پاکستان لاہور میں تبادلوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔ سینٹرل پروڈکشن یونٹ (سی پی یو) کے انچارج سید رضا کاظمی کا تبادلہ سی این بی سی لاہور (مرکز)جبکہ شعبہ حالات حاضرہ کے انچارج سینئر پروڈیوسر سید شہورا حیدر انجم کا تبادلہ سی پی یو میں کر دیا گیا ہے۔ مقامی تبادلوں کے حوالے سے دونو ں افسران نے اپنی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیںہیں اور کہا ہے کہ وہ ریڈیو پروگرامز کی بہتری کے حوالے سے اپنے بھرپور تجربے کا استعمال کریں گے۔

مزید : کلچر