پاکستانی نوجوان فلم میکرز انتہائی باصلاحیت ہیں ، نصیر الدین شاہ

پاکستانی نوجوان فلم میکرز انتہائی باصلاحیت ہیں ، نصیر الدین شاہ

 ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ سٹار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان فلم میکرز انتہائی باصلاحیت ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے ، نصیر الدین شاہ جنہوں نے حال ہی میں پاکستانی فلم ڈائریکٹر شعیب منصور کی فلم میں کام کیا ان دنوں وہ ایک اور پاکستانی فلم زندہ بھاگ میں کام کررہے ہیں جس کے حوالے سے وہ بہت پرجوش ہیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نصیر الدین شاہ نے کہا کہ پاکستان میں آنیوالے دنوں میں انتہائی اچھی فلمیں بنیں گی انہوں نے کہا کہ نوجوان فلم میکر پاکستانی فلم انڈسٹری میں انتہائی بہتری لائیں گے کیونکہ وہ بہت سی باصلاحیت ہیں انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ کو بھی لالی ووڈ انڈسٹری کو تعاون فراہم کرنا چاہیے ۔

مزید : کلچر