فیصل آباد:بداخلاقی کانشانہ بننے والی لڑکی کو اسکے والدین کے احتجاج پر دوبارہ بداخلاقی کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد:بداخلاقی کانشانہ بننے والی لڑکی کو اسکے والدین کے احتجاج پر دوبارہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد ( بیورورپورٹ) جواں سال لڑکی کو گن پوائنٹ پربد اخلا قی کا نشانہ بنا نے والوں نے لڑکی کے والدین کی سرزنش پر لڑکی کوپھر سے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے اجتما عی بد اخلاقی کا نشانہ بنا نے کے علاوہ پھر شکایت کر نے کے اظہا ر پر لڑکی کا نا ک کاٹ دیا پولیس ملزموں کے خلاف عملی کارکردگی سے گریز کررہی ہے ۔ چک 433 گ ب کی رہائشی 19 سالہ عشرت کو ملز م اعظم وغیرہ نے گن پوائنٹ پر بد اخلا قی کا نشانہ بنا یا جس کے بارے میں اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو اسکے والدین نے ملزما ن کی سرزنش کی اس پرمشتعل ہو کر اعظم اور اس کے 2 ساتھیوں نے جواں سال متاثر ہ لڑکی کو گھر سے اسلحہ کے زور پر اٹھا لیا اور اسے پھر سے بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے بعد دوبار ہ شکایت کرنے کے اظہار پر تشدد کرتے ہوئے اس کی نا ک کاٹ دی ۔ ملزما ن نے پولیس سے سازبا ز کرکے اس بارے قانونی کا رروائی بھی رکوادی ہے زخمی لڑکی کو ہسپتال داخل کر ادیا گیا جہاں ملزمان کی طرف سے قانونی کارروائی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -