اے جی پی آر کے ملازمین کی ہڑتال، پارلیمنٹ کے ملازمین تنخواہ کے بغیر عید منائیں گے

اے جی پی آر کے ملازمین کی ہڑتال، پارلیمنٹ کے ملازمین تنخواہ کے بغیر عید ...

اسلام آباد(آئی این پی ) اکاﺅنٹینٹ جنرل آف پاکستان آفس کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث پارلیمنٹ کے سرکاری ملازمین تنخواہ کے بغیر عید منائیں گے۔ تفصیلات پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین کو اس سال عید سے قبل تنخواہ نہیں مل سکی جس کے باعث تمام ملازمین اس مرتبہ تنخواہ کے بغیر عید منائیں گے۔ ملازمین کو اے جی پی آر کی ہڑتال کی وجہ سے تنخواہ نہیں ملی جبکہ اس حوالے سے حکومت نے بھی کوئی خاص اقدامات نہیں کئے۔

مزید : صفحہ آخر