سانیا رچرڈز روز نے ڈائمنڈ لیگ میں بھی چار سو میٹرز ریس جیت لی

سانیا رچرڈز روز نے ڈائمنڈ لیگ میں بھی چار سو میٹرز ریس جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے اےن اےن )اولمپک چمپئن امریکاکی سانیا رچرڈز روز نے اسٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ میں بھی چار سو میٹرز ریس جیت لی۔ روس کی یولیازاری پووا نے سال کے تیز ترین وقت کیساتھ تین ہزار میٹرز اسٹپل چیز میں کامیابی پائی۔ لندن اولمپک کے فوری بعدسویڈن میں جاری ڈائمنڈلیگ میں سانیا رچرڈز نے چار سو میٹرز ریس اننچاس اعشاریہ آٹھ نو سیکنڈ میں جیتی۔ بوٹسوانا کی امنٹلے مونٹسو دوسرے اوربرطانیہ کی کرسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔روس کی یولیا زاری پووا نے تین ہزارمیٹرز اسٹپل چیز نو منٹ پانچ اعشاریہ صفر دو سیکنڈ میں سال کے تیزترین ٹائم کیساتھ جیتی۔تیونس کی حبیبہ غریبی دوسرے اورایتھوپیا کی اٹینش دیرو نے تیسرے نمبر پر رہیں۔وومن شاٹ پٹ اولمپک گولڈ میڈلسٹ نیوزی لینڈ کی ولیری ایڈمز نے جیتا۔مینز چارسومیٹرز ہرڈلز میں امریکاکے مائیکل ٹینسلے پہلے نمبر پر آئے۔ مینز آٹھ سو میٹرز ریس ایتھوپیا کے محمد امین نے جیتی۔