فرانس لیگ فٹبال، آج مارسیلی کا مقابلہ سوچواکس سے ہوگا

فرانس لیگ فٹبال، آج مارسیلی کا مقابلہ سوچواکس سے ہوگا

پیرس( آن لائن) فرانس فٹبال لیگ میں للی اور نینسی کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا ، للی کی طرف سے کالو نے میچ کے 41ویں منٹ میں گول کیا جبکہ نینسی کے باکر نے 33ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا۔ ہفتہ کے روز کھیلے جانیوالے میچز میں لیون بمقابلہ ٹریوئس ¾ تولوسی بمقابلہ سینٹ اٹینی ¾ بریسٹ بمقابلہ ایویان ¾ والنسینس بمقابلہ نائس ¾ باسٹیا بمقابلہ ریمز اور لورینٹ کا مقابلہ مونٹ پلیئر سے ہو گا ۔ اتوار کے روز مارسیلی کا مقابلہ سوچواکس ، بورڈیوکس کا رینس اور اجیاکیو کا مقابلہ پیرس ایس جی سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی