بچوں میں کم خوابی کی بڑی وجہ ٹیلی ویژن دیکھنا ہے ، جدید تحقیق

بچوں میں کم خوابی کی بڑی وجہ ٹیلی ویژن دیکھنا ہے ، جدید تحقیق

لندن(بیور ورپورٹ)کمسن بچوں میں کم خوابی کی شکایت کی بڑی وجہ ٹیلی ویژن دیکھنا ہے جو بچوں کی نیند کی کمی پیدا ہونے کے عوارض میں مبتلا کرسکتی ہے محققین کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی ویژن دیر تک دیکھنا اورڈراﺅنے پروگرام، ڈرامے اور فلمیں دیکھنے سے بچوں کونیند کے دوران ڈراﺅنے خواب آتے ہیں جس سے نیند میں خلل پیدا ہوتا ہے اس عمل کے تسلسل سے بچپن میں یہ عادت پختہ ہوکر بچوں کی مستقبل کی شخصیت اور زندگی بھی متاثر کرتی ہے رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کم سن بچوں میں کم خوابی سے جو ذہنی اور نفسیاتی عوارض بچوں کو لاحق ہوتے ہیں ان میں ڈر کا سب سے بڑا عنصر پایا جاتا ہے جس میں رات کوبار بار اٹھنا جبکہ سبق یاد نہ رہنا ، بھول جانا اور مختلف نفسیاتی عوارض پیدا ہوتے ہیں جوجوان ہونے تک پختہ عادات بن جاتی ہیں ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو کم ازکم سونے سے پہلے ٹی وی دیکھنے نہیں دینا چاہیے تاکہ بچے کو کم خوابی کی شکایت اورنفسیاتی عوارض سے محفوظ رکھا جاسکے جو بعض اوقات جسمانی اعضاءکی کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر