سنسناٹی ماسٹرز ،کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور جولین روجرز کو شکست

سنسناٹی ماسٹرز ،کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور جولین روجرز کو شکست

 نےوےارک (اے اےن اےن ) سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ڈبلز کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور جولین روجرز امریکا کے برائن برادرز سے ہارگئے۔ اوہائیو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں اعصام اور روجرز نے بوب اور مائیک برائن کیخلاف پہلا سیٹ چار چھ کے اسکور سے جیتا۔برائن برادرزنے دوسرا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا اور مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔فیصلہ کن سیٹ میں دونوں پیئرز کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا ،جو ٹائی بریکر پر بوب اورمائیک برائن نے دس چار کے اسکور سے جیت لیا۔اعصام الحق ہالینڈ کے جولین روجرز کے ساتھ اگلے ہفتے ٹینس گرینڈ سلام یوایس اوپن میں حصہ لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی