سنسناٹی اوپن، سرینا ولیمزشکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں

سنسناٹی اوپن، سرینا ولیمزشکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں

سنسناٹی (اے پی پی) وینس ولیمز، نا لی، اینجلیق کربر اور پیٹرا کیویٹوا نے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، اولمپک چیمپئن سرینا ولمیز شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ویمنز ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی وینس ولیمز نے آسٹریلیا کی سمینتھا سٹوزر کو سخت مقابلے کے بعد 2-6 ، 7-6 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، دوسرے کوارٹرفائنل میں چین کی نا لی نے پولینڈ کی اگنیسکا راڈونسکا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، نا لی کی جیت کا سکور 6-1 اور 6-1 رہا، جرمنی کی اینجلیق کربر نے اولمپک چیمپئن سرینا ولیمز کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، کربر نے 6-4 اور 6-4 سے کامیابی حاصل کی، چوتھے کوارٹرفائنل میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیویٹوا نے روس کی ایناستاسیا کو 6-3 اور 7-5 سے شکست دی اور سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی