آئی سی سی کی آخری چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس انگلینڈ میں ہو گی

آئی سی سی کی آخری چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس انگلینڈ میں ہو گی

لندن (آئی این پی) آئی سی سی کی آخری چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ آئندہ برس انگلینڈ میں ہوگی ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ کولیئر نے ایک بیان میں کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ برس انگلینڈ میں ہوگی ۔ایونٹ کے میچز کارڈیف ‘ایڈیجسٹن اور اوول میں کھیلے جائیں گے ۔کارڈیف اور اوول میں سیمی فائنلز جبکہ ایڈیجسٹن میں فائنل کھیلا جائے گا ۔ایونٹ کا آغاز 6 جون سے ہوگا اور گروپ مرحلہ 17 جون کو اختتام پذیر ہوگا ‘سیمی فائنل 19 اور 20 جون کو کھیلے جائیں گے ۔میگاایونٹ 23 جون کو ایڈیجنسٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی