رافیل نڈال کی انجری کی وجہ سے ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

رافیل نڈال کی انجری کی وجہ سے ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی

ماناکور (اے پی پی)عالمی نمبر تین اسپین کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار رافیل نڈال کی فٹنس مسائل کی وجہ سے ڈیوس کپ میں شرکت مشکوک ہوگئی ، انہوں نے انجری کی وجہ سے لندن اولمپکس میں بھی حصہ نہیں لیا، وہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اہم ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے لئے انہیں مکمل طور پر فٹنس کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں اور مکمل طور پر فٹ ہونے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے، رافیل نڈال نے کہا کہ ڈیوس کپ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔، واضح رہے کہ رافیل نڈال انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن سے بھی دستبردار ہو چکے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی