انڈر 19 ورلڈکپ کا سپر لیگ مرحلہ آج شروع ہو گا

انڈر 19 ورلڈکپ کا سپر لیگ مرحلہ آج شروع ہو گا

برسبین (آئی این پی) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا سپر لیگ مرحلہ آج شروع ہو گا ۔ ناک آﺅٹ مرحلے کا پہلا میچ آج انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹاﺅنز ویل میں کھیلا جائے گا ۔ اسی روز دوسرا میچ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ تیسرا میچ کل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاﺅنز ویل میں کھیلا جائے گا ۔ چوتھا میچ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہو گا۔ پلیٹ چمپئن شپ میں کل افغانستان اور پاپوانیو گنی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ سکاٹ لینڈ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ کل سری لنکا اور نیپال جبکہ اسی روز آئرلینڈ اور نمیبیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل 24 جبکہ فائنل 26 اگست کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی