عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن

عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن

لاہور (پ ر)پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی، چیئرمین فواد اعجاز خان، ایس پی ایم چیف ایذد حسین سید، صدر ایل آر سی اے خواجہ ندیم احمد، سی ای او عامر کیبلز عامر الیاس بٹ، سی ای او ،رضوان ٹیکسٹائل رضوان نثار، سی ای او گولڈن بناسپتی، سلمان خان اور سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹسمین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالم اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوشیوں میں غریبوں، یتیموں اور بیواﺅں کو شامل کریں تاکہ وہ بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ان خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی