شطرنج کھلاڑی انوار قریشی پر 10سال کی پابندی، ایک لاکھ روپے جرمانہ

شطرنج کھلاڑی انوار قریشی پر 10سال کی پابندی، ایک لاکھ روپے جرمانہ

 کراچی (آئی این پی) قومی شطرنج چمپئن شپ میں ریکارڈ کی بجائے مال بنانے والے انوار قریشی کو دس سال کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا د ی گئی۔ گزشتہ ماہ کراچی میں ہونے والی چمپئن شپ میں کھلاڑی انوار قریشی رقم لے کر ہار گئے۔ سندھ شطرنج ایسوسی ایشن نے نوٹس لیتے ہوئے ان پر دس سال کی پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم نے میڈیا کو بتایا کہ انوار قریشی کی کرپشن کے ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انوار قریشی اولمپک میں نمائندگی کرنے والے قومی دستے میں شامل ہے جو 20 اگست کو ترکی روانہ ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی