میراڈونا کا اطالوی نژاد بیٹا ارجنٹائن کی طرف سے کھیلنے کےلئے تیار

میراڈونا کا اطالوی نژاد بیٹا ارجنٹائن کی طرف سے کھیلنے کےلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لندن (اے اےن اےن ) ڈیگومیراڈونا کا اطالوی نژاد بیٹا اپنے والد کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے کلب فٹ بال میں ارجنٹائن کی طرف سے کھیلنے کے لئے تیار ہے۔کوچ لوئس ونٹورا کے مطابق ڈیگوارماندو سیناگرا میرا ڈونا جنہیں ڈیگو جونیئر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے وہ دارالحکومت بیونس آئرس کے نزدیک قصبہ گیرلی سے چوتھے ٹائر کلب الپوروینیئر کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔ ونٹورا جو صحافی بھی ہیں نے ٹوئیٹر پر یہ خبر افشا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ میں ڈیگو ارماندو میرڈونا کا پاس ورڈ ہے اور ان کی اطالوی رجسٹریشن کا اجازت نامہ ہے۔ ڈیگو جونیئر کا مستقبل گیرلی میں ہے۔ اپنے والد سے موازانہ کیے جانے کو مسترد کرتے ہوئے ڈیگو جونیئر نے ارجنٹائن سپورٹس ڈیلی اولے کو بتایا کہ میں ارجنٹائن فٹبال کو پسند کرتا ہوں اور وہاں کھیلنا میری خواہش رہی ہے۔ اگر میں اپنے والد کی طرح چاہوں تو میں دنیا میں بہترین ٹیموں کے لئے کھیلنے کو ترجیح دوں گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جس طرح کا میں اچھا کھلاڑی ہوں میں امید کرسکتا ہوں کہ میں ارجنٹائن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔