فرینڈز لائف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 اگست کو کھیلے جائیں گے

فرینڈز لائف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 اگست کو کھیلے جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کارڈف (اے پی پی) فرینڈز لائف ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 25 اگست کو کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل کے لئے سسیکس، یارکشائر، ہیمشائر اور سمرسیٹ کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، پہلے سیمی فائنل میں سسیکس کی ٹیم یارکشائر کے مد مقابل ہو گی جبکہ دوسرا سیمی فائنل ہیمشائر اور سمر سیٹ کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل بھی اسی روز کھیلا جائے گا۔، سمر سیٹ کی ٹیم ایونٹ میں اب تک نا قابل شکست ہے جس کی وجہ سے اسے ٹائٹل کےلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔