انڈر 20 ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج ہو گا

انڈر 20 ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج ہو گا

ٹوکیو (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا ) کے زیر اہتمام انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج جاپان میں ہو گا، افتتاحی میچ میں جاپان اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 8 ستمبر تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں جاپان، میکسیکو، سوئٹزرلینڈ اور نیوزی لینڈ، گروپ بی میں برازیل، جنوبی کوریا، اٹلی اور نائیجیریا، گروپ سی میں شمالی کوریا، کینیڈا، ناروے اور ارجنٹائن جبکہ گروپ ڈی میں امریکہ، چین، جرمنی اور گھانا کی ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 30 اور 31 اگست، سیمی فائنلز 4 اگست جبکہ فائنل 8 ستمبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی