آسٹریلین اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے پانچویں روز کے نتائج

آسٹریلین اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے پانچویں روز کے نتائج

کینبرا( آن لائن) آسٹریلین اوپن سکوائش ٹورنامنٹ کے پانچویں روز مردوں کے کوارٹر فائنلز مقابلوں میں مصر کے نمبر ایک سیڈ کھلاڑی رامے عاشور نے سوئٹزر لینڈ کے نکولس میولر،آسٹریلیا کے نمبر چار کیمرون پلے نے مصر کے عمر عبدالعزیز ¾ انگلینڈ کے نمبر تین ٹوم رچرڈ نے سکاٹ لینڈ کے نمبر سات ایلان کلائن جبکہ مصر کے نمبر دو عمر موساد نے ملائیشیاءکو اونگ بنگہی کو مات دیدی۔خواتین کے کوارٹر فائنلز مقابلے میں ملائیشیاءکی نمبر ایک نیکول ڈیوڈ نے انگلینڈ کی الیسن واٹرز ، آئرلینڈ کی نمبر چار میڈلین پیرے نے آسٹریلیا کی نمبر 8کیسی برون کو ¾ انگلینڈ کی نمبر تین لورا ماسارو نے آسٹریلیا کی نمبر 12ڈونا ارکوہارٹ کو ہرا دیا جبکہ بھارت کی نمبر11 دپیکاپلیکال نے امریکہ کی اماندہ سوبہی کو 11-5, 11-7, 12-10 سے مات دی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی