سینئرہاکی پلیئرزکوفارغ کرنے کا وقت آچکا ہے، حنیف خان

سینئرہاکی پلیئرزکوفارغ کرنے کا وقت آچکا ہے، حنیف خان

 لاہور (آن لائن ) پی ایچ ایف کے چیف سلیکٹر حنیف خان نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ تجربہ کار اور سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کیا جائے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی اگر سینئرکھلاڑیوں پر انحصارکیا گیا تو پھر ٹیم آٹھویں پوزیشن پرہی آئے گی ورلڈ کپ کے لیے ہمیں نئے کھلاڑیوں کوآزمانا ہوگا اولمپک گیمزمیں مکس پلیٹ کے چکرمیں ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت خوش آئند ہے مگر اسے ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ بنایا جائے اور اس میں زیادہ تر جونیئرکھلاڑیوں کو موقع دے کر مستقبل کے حوالے سے ایک مضبوط اور متوازن ٹیم تیارکی جاسکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اولمپک میں گول کیپر بری طرح ناکام ثابت ہوا تمام میچوں میں اسے موقع دیا گیا اس کو اپنی صلاحیتوں کے اظہارکا بھرپور چانس ملا تھا مگر اس نے مایوس کیا ٹیم کے ساتھ گول کیپنگ کوچ کو بھیجنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے پی ایچ ایف سابق گول کیپر کو 5سے 6 نئے گول کیپرز تیارکرنے کی ہدایات کرے جنہیں مستقبل کے لیے گروم کیا جائے جبکہ اکیڈمی میں گول کیپنگ کے شعبے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی