ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سری لنکن بورڈ کو 25 لاکھ ڈالر ادا کردےئے

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی نے سری لنکن بورڈ کو 25 لاکھ ڈالر ادا کردےئے

 دبئی (اے این این ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی مد میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو 25 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں  یہ رقم ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے تیار ہونے والے اسٹیڈیمز اور دیگر اخراجات پرخرچ کی جائے گی ۔ اس رقم میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی کی جانب سے 5 لاکھ ڈالر کی گرانٹ، ایک ملین ڈالر کا قرضہ اور ایک ملین ڈالر ٹکٹوں کی سیل کی مدد میں ایڈوانس دیا گیا ہے ۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خزانچی Nuski Mohamed نے کہا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اس رقم کے لئے آئی سی سی کے اجلاس میں درخواست کی تھی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ رقم ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے اخراجات پر خرچ کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے لئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے تیاریاں شروع کردیں ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ وقت سے قبل اس ختم کیا جائے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی