جنیوا میں سائیکل پولو کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

جنیوا میں سائیکل پولو کے عالمی مقابلوں کا انعقاد

جنیوا (آئی این پی) کھیلوں کے سب سے بڑے میلے لندن اولمپکس کو ختم ہونے کے ٹھیک ایک ہفتے بعد دنیا بھر سے سائیکلنگ کے دیوانے جنیوا میں اکٹھے ہوئے اور سائیکل پولو کے عالمی مقابلوں میں حصہ لیا۔ دس منٹ دورانیے کے اس میچ میں ہر ٹیم تین ،تین کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ کھیل کے اصول پولو اور ہاکی سے لئے گئے تھے۔ میچ میں پہلے جو ٹیم پانچ سکور کرنے میں کامیاب ہوئی اسے فاتح قرار دے دیا گیا۔ اس منفرد کھیل کو دیکھ کر شائقین نے خوب انجوائے کیا۔ مقابلوں میں شامل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ سائیکل پولو گیمز کیلئے کوئی فیڈریشن نہیں ہے تمام حصہ لینے والے کھلاڑی ٹورنامنٹ کے تمام مراحل کا انعقاد اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں۔ جس کا مقصد سائیکلنگ کے شوقین افراد کیلئے تفریح فراہم کرنا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی