بھارتی حکومت منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان بارے مخمصے کا شکار ہوگئی

بھارتی حکومت منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان بارے مخمصے کا شکار ہوگئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں عدلیہ اور ایگزیکٹو کے درمیان کشیدگی کے باعث بھارت کو خدشہ ہے کہ وزیراعظم من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان سے کسی قسم کی بریک تھرو کی توقع نہیں یہی وجہ ہے کہ بھارتی حکومت اس دورے کے حوالے سے مخصمے کا شکار ہوگئی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کو زرداری، راجہ سیٹ اپ کی جانب سے کوئی بھی اہم فیصلہ کرنے کی تیاری پر شکوک ہیں اور انہوں نے اپنے ان خیالات کو حکومت پاکستان تک پہنچا بھی دیا ہے ایک انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمد خان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا آٹھ ستمبر کو اسلام آباد آرہے ہیں تاہم ابھی من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان بارے کوئی فیصلہ نہیں ہوا سیاسی تجزیہ نگار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ مجھے مستقبل قریب میں ڈاکٹر من موہن سنگھ کے دورہ پاکستان کی توقع نہیں ہاں اگر دونوں ممالک سیاچن ، سرکریک میں کسی بھی بریک تھرو پر رضا مند ہیں تو ہوسکتا ہے کہ من موہن سنگھ آنے کے لئے تیار ہوجائیں تاہم وہ محض فوٹو سیشن کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرینگے۔

مزید : صفحہ آخر