پرتگالی فٹبالر سیماﺅ نے ہسپانیول کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے
میڈرڈ( آن لائن) پرتگالی انٹرنیشنل ونگر سیماﺅسابروسا نے ہسپانیول کی طرف سے کھیلنے کے لئے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔کیٹالان کلب نے انکشاف کیا کہ 32سالہ سیماﺅ دو سالہ معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں اور ان کی کلب میں شمولیت میڈیکل ٹیسٹ سے مشروط ہے ۔سیماﺅ جو گزشتہ 18ماہ ترکی میں بیسک ٹاسک کی طرف سے کھیلتے رہے ہیں اپنے کیریئر میں انہیں بارسلونا کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا اور وہ اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ساتھ بھی ساڑھے تین سال کے لئے رہ چکے ہیں جن کے ساتھ انہوں نے 2010ءمیں یورپ لیگ اور یورپین سپر کپ جیتا ۔ ہسپانیول جو نئے لیگا سیزن کا آغاز ہفتے سے مالورکا میں شروع کرنے جارہے ہیں انہوں نے ہسپانوی ورلڈ کپ کے فاتح لفٹ بیک جوان کیپ ڈیولا کے ساتھ بھی رواں سیزن کے لئے معاہدہ کیا ہے۔