عید کی آمد: ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

عید کی آمد: ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور(وقائع نگار+سٹاف رپورٹر)لاہور ریلوے اسٹیشن اور بس اڈوں پر پردیسیوں کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کردیئے گئے ہیں لاہور ریلوے اسٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ بس اڈوں پر بھی سکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں جو میٹل ڈٹیکٹر کی مد د سے مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے بعد انہیں بس کے اندر داخلے کی اجازت دے رہے ہیں حساس ادارے کے اہلکارسادہ کپڑوں میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں دریں اثناءلاہور ریلوے اسٹیشن پر داخلی راستے اور ٹرینوں میں کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے باآسانی نمٹا جاسکے ۔

مزید : صفحہ آخر