تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 4 ہزار میگاواٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، احمد مختار

تھرمل بجلی گھروں کی پیداوار 4 ہزار میگاواٹ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، احمد مختار

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر پانی اور بجلی چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے ‘ تھرمل بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت کو4ہزارمیگا واٹ تک بڑھانے کافیصلہ کیاہے۔ وہ گزشتہ روز اسلام آباد میں جرمنی کے سفیر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ چوہدری احمد مختار نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ تھرمل بجلی گھروں کی پیداواری صلاحیت کو چار ہزارمیگا واٹ تک بڑھایاجائے تاکہ سستی بجلی پیدا کی جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ پانی ، کوئلے ، ہوا اور سور ج کی روشنی سمیت متبادل وسائل سے سستی بجلی پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔دوران ملاقات جرمن سفیر نے کہا کہ ان کے ملک کی کئی بجلی کمپنیوں نے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید : صفحہ آخر