پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کا واحد ون ڈے کل ہو گا

پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن ٹیموں کا واحد ون ڈے کل ہو گا

ڈبلن (اے پی پی) قومی خواتین کرکٹ ٹیم ثناءمیر کی قیادت میں آئرلینڈ پہنچ گئی جہاں وہ ٹرائنگولر سیریز میں شرکت کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق 22 سے 29 اگست تک شیڈول ٹرائنگولر سیریز میں آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیںگی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف واحد ایک روزہ میچ کھیلے گی۔میچ کل ڈبلن میں کھیلا جائے گا ، ٹرائنگولر سیریز میں پاکستان اپنا پہلا میچ 22 اگست کو آئرلینڈ، دوسرا 23 اگست کو بنگلہ دیش، تیسرا 28 اگست کو آئرلینڈ اور چوتھا 29 اگست کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا ، اس کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ 30 اگست سے 6 ستمبر تک 7 ٹی 20 میچ کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی