بھارت:ہزاروں افراد کی نسلی تشد د کے باعث ممبئی،بنگلور اوردوسرے شہروں سے نقل مکانی

بھارت:ہزاروں افراد کی نسلی تشد د کے باعث ممبئی،بنگلور اوردوسرے شہروں سے نقل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (ثناءنیوز) بھارت میں ہزاروں افراد نسلی تشدد کے خدشے کے پیش نظر بنگلور، ممبئی اور دوسرے شہروں کو چھوڑ کر جارہے ہیں۔ پرتشدد واقعات کے بعد اب تک پندرہ ہزار سے زیادہ افراد بنگلور اور نواحی علاقوں سے نقل مکانی کرچکے ہیں۔ یہ نقل مانی تین روز قبل اس وقت شروع ہوئی جب فساد زدہ علاقے کے لوگ جنوبی شہر بنگلور چھوڑ کر چلے گئے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ چنائے، حیدر آباد اور پونا میں ریلوے سٹیشنوں پر رش میں اضافہ ہورہا ہے۔ ادھر کرناٹک میں شمال مشرقی علاقے سے لوگوں کو دھمکی آمیز پیغامات بھیجنے پر چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -