وزیراعظم نے اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کا حکم دیدیا

وزیراعظم نے اولمپکس میں پاکستان کی ناقص کارکردگی پر انکوائری کا حکم دیدیا

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے لندن اولمپکس میں پاکستانی دستے کی ناقص کارکردگی کانوٹس لے لیا ہے اور بین الصوبائی کی وزارت کو ہدایت کی ہے کہ باقاعدہ انکوائری کرکے میگاشکست کے اسباب سامنے لائے جائیں تاکہ مستقبل میںعالمی سطح کے مقابلوں میں اس قسم کی شرمندگی سے بچتے ہوئے پاکستان بہتر نتائج حاصل کرسکے،میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت نے ہاکی ٹیم کی پرفارمنس کا بھی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے بین الصوبائی رابطے کی وزارت نے اس بات کا نوٹس بھی لیا ہے کہ جن کھیلوں میں پاکستان نے وائیلڈ کارڈکے ذریعے اولمپکس میں شرکت کی تھی ان کھلاڑیوں کی بھرپور تربیت کا خصو صی انتظام کیوں نہیں کیا گیا وزارت نے پاکستان اسپورٹس بورڈکو اس حوالے سے تحقیقات کرانے کی ہدایت کی ہے، جس کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے لندن اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا، اسپورٹس بورڈ شکست کی وجوہات جاننے کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دے گا پاکستان اسپورٹس بورڈ کے قریبی ذرائع کے مطابق شائقین اور سابق اولمپئنزکے دباو¿کے بعد پاکستان اسپورٹس بورڈ نے لندن اولمپکس میں پاکستانی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے یفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہاکی فیڈریشن کی جانب سے فنڈزکے استعمال کے حوالے سے بھی تفصیلات حاصل کرے گی کہ فیڈریشن کو اولمپکس کی تیاریوں کے لیے فراہم کیے گئے فنڈزکا درست استعمال ہوا ہے یا نہیںی فیڈریشن نے 400 ملین روپے گزشتہ 4 برس میں خرچ کیے جبکہ نتائج صفر رہے فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کو ماہانہ 15 لاکھ روپے معاوضے اور دیگر مراعات بھی فراہم کیں لیکن اچھے نتائج برآمد نہ ہو سکے پی ایس بی کی کمیٹی دیگر کھیلوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی اور تمام متعلقہ فیڈریشن حکام کو بھی تحقیقات کے لیے طلب کیا جائے گاییہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپکس میں 7 ویں پوزیشن حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی