فیصل آبادچیمبرالیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی وصول

فیصل آبادچیمبرالیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی وصول

فیصل آباد (پ ر) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے الیکشن کمیشن برائے سال 2012-13 محمد ایوب صابر، شاہد احمد شیخ اور عبدالستار علوی کی زیرنگرانی سیکریٹری جنرل ایوان صنعت و تجارت نے کارپوریٹ کلاس کی6نشستوں ، ایسوسی ایٹ کلاس کی 6 جبکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔ الیکشن شیڈول کے مطابق گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ تھی۔اس ضمن میں13 خالی نشستوں کے لئے کل 25امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ تفصیلات کے مطابق کارپوریٹ کلاس کی 6 نشستوں کے لئے 9 امیدواران نے ، ایسوسی ایٹ کلاس کی 6 نشستوں کے لئے 14 امیدواران جبکہ خواتین کی ایک مخصوص نشست کے لئے 2 خواتین امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ۔جن کی تفصیل بالترتیب درج ذیل ہے۔

مزید : کامرس