یواے ای نے زیر تعمیر جوہری ری ایکٹروں کیلئے ایندھن سپلائی کرنے والی 6کمپنیوں کا انتخاب کرلیا

یواے ای نے زیر تعمیر جوہری ری ایکٹروں کیلئے ایندھن سپلائی کرنے والی 6کمپنیوں ...

دبئی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے اپنے زیر تعمیر جوہری ری ایکٹروں کیلئے ایندھن سپلائی کرنے کیلئے 6کمپنیوں کا انتخاب کرلیا ہے ۔ امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے مطابق 6منتخب کمپنیاں مستقبل میں امارات کے 4جوہری بجلی گھروں کو ایندھن فراہم کرنے کی ذمہ دار ہونگی اور انٓ کمپنیوں کے ساتھ ٹھیکوں کی مالیت 3ارب ڈالر ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے منصوبے کے تحت 4میں سے 2جوہری توانائی کے ری ایکٹروں کی تعمیر رواں ماہ شروع کر دی ہے۔ جس کیلئے اس کے شراکت دار جنوبی کوریا کا کنسوریشم ہے ۔ پہلا جوہری بجلی گھر 2017ءسے پیداوار شروع کر دے گا۔ جن اداروں کو جوہری بجلی گھروں کو ایندھن سپلائی سے ٹھیکے دیئے گئے ہیں ان میں فرانس کی اریوا ، لندن کی ریوٹنٹو امریکی کونورڈین ، کینیڈا کی یورنیم ون انٹر نیشنل ، برطانیہ کی یورینکو اور روس کی ٹینکس شامل ہیں۔ یہ ادارے امارات کو 2014ءسے یورنیم اور پروسسنگ خدمات کی سپلائی شروع کر دیں گے ۔ان کے ساتھ معاہدہ کی مدت 15سال پر محیط ہے ۔

مزید : کامرس