یوکرین نے بحیرہ اسود میں گیس فیلڈ کا ٹھیکہ ایگزون موبل اور رائل ڈچ شیل پر مشمل کنسوریشم کو دیدیا

یوکرین نے بحیرہ اسود میں گیس فیلڈ کا ٹھیکہ ایگزون موبل اور رائل ڈچ شیل پر ...

کیف(اے پی پی) یوکرین نے بحیرہ اسود میں گیس فیلڈ کی تشکیل کیلئے ایگزون موبل اور رائل ڈچ شیل کی سربراہی میں ایک کنسوریشم کو ٹھیکہ دیدیا ۔ یوکرین حکومت کے مطابق بحیرہ اسود میں سکنسکا گیس فیلڈ کی تعمیر پر 10سے 12ارب ڈالر خرچ آگے گا۔ مذکورہ جگہ پر قدرتی گیس کے 200سے 250ارب کیوبک میٹرز کے ذخائر کا علم ہوا ہے جس کی پیداوار کیلئے ایگزون اور شیل کے ساتھ 50سالہ مدت پر محیط ایک معاہدہ طے پا گیا ہے ۔ یوکرینی حکام کے مطابق مذکورہ گیس فیلڈ کی تعمیرمکمل ہونے کے بعد ان کی گیس کی پیداوار 45ارب کیوبک میٹرز پر آ جائے گی۔ اس گیس فیلڈ سے سالانہ 5ارب کیوبک میٹرز گیس کی پیداوار ہوگ(hma/tar/rmq 1305:12

مزید : کامرس