جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 0.82 فیصد اضافہ ہوا

جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 0.82 فیصد اضافہ ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) جون کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2012-13کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 0.82 فیصد اضافہ ‘ جولائی میں 1.09 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات سے 1.08 ارب ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا پاکستان ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ جولائی کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اور گزشتہ سال کی 1.116 ارب ڈالرز کی برآمدات کے مقابلہ میں رواں سال جولائی میں 1.09 ارب ڈالرز کی برآمدات کی گئیں ۔ معاشی تجزیہ کاروں اور ماہرین کے مطابق بین الاقوامی منڈیوں میں مندی کے سبب پاکستانی مصنوعات کی طلب میں کمی واقع ہونے سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -