برازیل میں ٹرانسپورٹیشن نظام کو جدید بنانے 66 ارب ڈالر کے منصوبوں کا اعلان
برازیلیا(اے پی پی) برازیل کی حکومت نے نجی سرمایہ کاری کے 66 ارب ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ برازیلین حکومت نے ملک میں ٹرانسپورٹیشن نظام کو جدیدیت سے ہمکنار کرنے کیلئے پرائیویٹ سرمایہ کاری کے شعبے کیلئے 66ارب ڈالر کے منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تمام مرکزی گزرگاہوں کی صلاحیت کو دوگنا کرتے ہوئے نئی سڑکیں اور ریلوے لائنز بچھائی جائیں گی۔ برازیلین حکومت نے منصوبوں کی تکمیل کی مدت کا تخمینہ 15سے 20سال لگایا ہے ۔ ان منصوبوں کے تحت برازیل میں 10ہزار کلو میٹر (6200میل ) طویل ریلوے نیٹ ورک تشکیل دیا جائے گا۔