سیکرٹری لائیوسٹاک کا لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ

سیکرٹری لائیوسٹاک کا لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ محمد عرفان الٰہی نے پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کا دورہ کیا۔ میجر جنرل (ر) محمد علی خاں (چیف ایگزیکٹوPLDDB) نے انہیں بورڈ کی سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ بورڈ کے منصوبہ برائے استحکامِ مصنوعی نسل کشی بذریعہ دیہی نوجوانان کا ذکر کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹونے بتایاکہ پہلے اور دوسرے مرحلے میں مظفر گڑھ، لیہ، ڈیرہ غازی خاں ,راجن پور، نارووال، بھکر، سیالکوٹ اور میانوالی کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے 286 نوجوان بطور آرٹیفیشل انسیمینیشن اسسٹنٹ اور 286 خواتین بطور لائیوسٹاک ایکسٹینشن ورکربورڈ کے زیرِ نگرانی تربیت مکمل کر نے کے بعد اپنے اپنے علاقے میں فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ یہ آرٹیفیشل انسیمینیشن اسسٹنٹس پانچ ماہ کے عرصہ میں اکیس ہزارسے زائد جانوروں کی انسیمینیشن اور ٹیگنگ کر چکے ہیںاور ویمن لائیوسٹاک ایکسٹینشن ورکرز 75 ٹن ونڈا فروخت کر چکی ہیں جبکہ تیسرے مرحلے میںنوجوانوں کے انتخاب کا سلسلہ جاری ہے۔ میجر جنرل (ر)محمد علی خاںنے مزید بتایا کہ ساہیوال نسل کی گائے ، نیلی راوی نسل کی بھینس اور دیگر نسلوں کی ترقی اور بقا کے سلسلے میں خضرآباد میں سیمن پروڈکشن یونٹ کی تعمیر جاری ہے ۔ یہ سیمن پروڈکشن یونٹ ہر سال سیمن کی دس لاکھ سے زائد ڈوزز تیار کرے گا ۔ سائلیج بنانے کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے تبایا کہ اس پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ،مشینری پاکستان پہنچ چکی ہے اور ستمبر میں سائیلیج کی کمرشل پروڈکشن شروع ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں مویشی پال حضرات میں سائیلیج کے استعمال کے فروغ کے لئے خصوصی تربیتی سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔خضرآبادفارم کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ بورڈ کی طرف سے فارم کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ اس فارم کو جدید ترین فارم میں تبدیل کیا جائے گا۔بعدازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے بورڈ کی جانب سے لانچ کی گئی پاکستان کی پہلی آن لائین ڈیری فارمنگ گائیڈ www.pakdairyinfo.com کا معائنہ کیا - سیکرٹری لائیو سٹاک کو بتایا گیا کہ ویٹرنری ڈاکٹر زکی عالمی تنظیم ورلڈ ویٹرنری ایسوسی ایشن نے اپنے ماہانہ نیوز لیٹر میں ویب سائیٹ کی ٹیم کی تصاویر کے ساتھ خصوصی خبر نشر کی ہے اور یہ لیٹر دنیا بھر کے ویٹرنری ڈاکٹرز اور ویٹرنری کی تنظیموں تک پہنچایا جاتا ہے۔ سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ ورلڈ ویٹرنری ایسوسی ایشن کے نیوز لیٹر میں اس خبر کا شائع ہونانہ صرف پنجاب لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ بلکہ پاکستان بھر کے ویٹرنری ڈاکٹرز کے لئے فخر اور ا

مزید : کامرس