تاجکستان پاکستان سے گندم ‘ چاول‘ مکئی اور چینی درآمد کرےگا

تاجکستان پاکستان سے گندم ‘ چاول‘ مکئی اور چینی درآمد کرےگا

اسلام آباد(آن لائن) تاجکستان پاکستان سے 1 لاکھ ٹن گندم ‘ 5 ہزار ٹن چاول ‘ 5 ہزار ٹن مکئی سمیت خوردنی تیل درآمد کرے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ےہ فیصلہ تاجکستان کے میٹریل ریزروزایجنسی کے چےئرمین نورمحمد اخمیدوف اور وزیر تجارت مخدوم امین فہیم کے مابین ملاقات میں کیاگیا۔ دونوں رہنماﺅں نے دوطرفہ تجارت کے فروغ کےلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی پہلے ہی تاجکستان کو 30 ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔ تاجک وفد نے پاکستان سے 5 ہزار ٹن اری 6 چاول درآمد کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

مزید : کامرس