عالمی سطح پر پھلوں اور میوہ جات کی برآمد میں 27 فی صد اضافہ ہوا

عالمی سطح پر پھلوں اور میوہ جات کی برآمد میں 27 فی صد اضافہ ہوا

اسلام آباد(اے پی پی) گذشتہ 4 سال کے بین الاقوامی سطح پر دوران پھلوں اور میوہ جات کی برآمدات میں 27 فی صد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے اعدادو شمار کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں پاکستانی پھلوں اور میوہ جات کا حصہ 0.4 فیصد ہے۔ اور سال 2011ءکے دوران پاکستان نے دنیا کے مختلف ممالک کو 311 ملین دالرز مالیت کے پھل اور میوہ جات برآمد کئے تھے۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات ( پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2011-12 کے دوران 358.2 ملین ڈالرز مالیت کے پھل اور میوہ جات برآمد کئے گئے ہیں۔

مزید : کامرس