اے پی ٹی ٹی اے میں تاجروں کی تجاویز مدنظر رکھی جائیں: انجینئر داروخان
اسلام آباد ( اے پی پی) پاکستان اور افغانستان کی تاجر برادری کی سہولیات کے اضافہ کیلئے افغانستان پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ 2010ء( اے پی ٹی ٹی اے 2010) پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ پاکستان افغانستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائم مقام صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو چاہئے کہ وہ اپنی تجاویز سے آگاہ کریں ۔ تاکہ معاہدے پر نظر ثانی کے لئے حتمی تجاویز مرتب کی جاسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے اے پی ٹی ٹی اے 2010ءانتہائی اہمیت کا حامل ہے اور دونون ممالک کی تاجر برادری اسی معاہدے کی رو سے باہمی تجارت کرتی ہے اس لئے ضروری ہے کہ معاہدے پر نظر ثانی کے وقت تاجر برادری کی تجاویز کو مد نظر رکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی تجاویز کی روشنی میں حتمی تجاویز مرتب کرکے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کو بھیجی جائیں گی تاکہ ان کی روشنی میں معاہدے پر نظر ثانی کی جائے۔