اعلیٰ سطح پارلیمانی وتجارتی وفد 22 اگست کو بھارت روانہ ہوگا

اعلیٰ سطح پارلیمانی وتجارتی وفد 22 اگست کو بھارت روانہ ہوگا

لاہور (وقائع نگار) پاکستانی پارلیمانی اور صنعتی قائدین کا ایک اعلیٰ درجے کا وفد اپنے ہندوستان ہم منصب سے بات چیت کے لئے مورخہ 22اگست سے نئی دہلی روانہ ہورہا ہے یہ بات افتخار علی ملک نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ وفود کے تبادلے سے ہمیں معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔ سیاسی مسائل کا حل بہت اہمیت کا حامل ہے جبکہ دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے نتیجہ خیز اقتصادی بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس لئے انہوں نے حکومت پاکستان ہر زور دیا ہے کہ وہ ہندوستان کی موجودہ دعوت کا مثبت جواب دے جس میںہندوستان نے پاکستانی صنعتکاروں کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے اور ہندوستانی صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی تاجر ہمیشہ ایسے دلیرانہ اقدامات کی حوصلہ افزائی کریں گے جس سے جنوبی ایشیاءایک اقتصادی بنے اور بسنے والے ایک بلین سے زائد لوگوں کا فائدہ ہو۔ ہندوستانی ہم منصب سے بات چیت کے لئے پاکستانی وفد میں افتخار علی ملک نائب صدر سارک چیمبر ، سینئر صابر علی بلوچ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، مسز سعیدہ اقبال،مشاہد حسین سعید، حاجی محمد عدیل، ایم این اے فیصل کریم کنڈی، میاں عبدالستار، ندیم افضل گوندل، نفیسی شاہ، شازیہ مدیحہ، رامیش لال، سید غلام مصطفے شاہ، میر عامر علی خان، رحمان خان اور انجینئر خرم دستگیر خان شامل ہیں۔

مزید : کامرس