چین اور آسیان ممالک کے مابین ریلوے لائن کا منصوبہ مکمل

چین اور آسیان ممالک کے مابین ریلوے لائن کا منصوبہ مکمل

بیجنگ(آن لائن ) چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے مابین 141 کلومیٹر ریلوے لائن مکمل ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ ریلوے لائن چین کے صوبے ینان کے شہروں ہیکو مینگزی اور یوکسی کو ویت نام‘ لاﺅس‘ تھائی لینڈ اور سنگاپور سے جوڑے گی۔ ریلوے لائن کا 54.95 فیصد حصہ 35 سرنگوں اور 61 پلوں پر مشتمل ہے۔ منصوبہ پر 709.78 ملین ڈالر لاگت آئی ہے۔ رواں سال کے آخر تک ریلوے سروس شروع ہوجائےگی۔

مزید : کامرس