ڈیرہ میں پولیس شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

ڈیرہ میں پولیس شہدا ءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس لائن میں پولیس شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں شہدا ءکے ورثاء،معززین علاقہ اور پولیس کے افسران وجوانوں نے شرکت کی۔تقریب کے دوران شہداءکی یاد میں مرتب کی گئی کتاب کا افتتاح کیا گیا ۔شہدا پولیس کی کتاب کی رونمائی شہید کانسٹیبل محمد ارشادکے والد نعمت اللہ اور ڈی آئی جی قاضی جمیل الرحمن نے کی۔ انجمن تاجران ڈیرہ کے صدر راجہ اختر علی نے اس موقع پراپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سال پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک ایسی لہر آئی جس نے اس شہر کے امن کو مکمل طور تباہ کر دیا تھا مگر اِن شہدا ءپولیس نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ڈیرہ میں امن کو بحال کیاآج میں اُن شہداءپولیس کوڈیرہ کی عوام کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا اُنہوں کے کہا کہ آج انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم چین کی زندگی گزار رہے ہیں ہمارے بازارکھلے ہوئے اور کاروبار آزادی کے ساتھ جاری ہیں۔ علامہ رمضان توقیر سابق مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو شہدا ءاِن کو مردہ نہ کہو بلکے یہ اللہ کے ہاں زندہ ہیںکیونکہ شہادت ایک عظیم مرتبہ ہے آج ہم جن شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں اُنہوں نے اِ س علاقہ میں ایک بہت بڑی تباہی کے بعد امن قائم کرنے میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا آج اگر امن ہے تو صرف اور صرف اِن شہیدوں کی بدولت ہے۔اس موقعہ پر ڈی پی او ڈیرہ سہیل خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ شہداءہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہماری عقیدتوںاور محبتوں کا مرکز ہیں۔ پولیس کے اِن بے مثل اور غیور جوانوں کے جن کے کارناموں سے دہشت گرد اور اُن کے حواری آج بھی خوف کھاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد اس احساس کو اجاگر کرنا ہے کہ وہ اَب بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔اس موقع پر شہدا ءکے ورثاءنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ قاضی جمیل الرحمن ڈی آئی جی ڈیرہ جواس تقریب کے مہمان خصوصی تھے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی یہ تقریب اُن شہداءکی یاد میں منعقد کی گئی ہے ۔جنہوں نے اس علاقہ میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہو ئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کےا آج ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اپنے علاقہ میں امن کے قیام میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کر یں گے کیونکہ ابھی ہمارے دشمن ختم نہیں ہوئے ابھی ہم نے اور آگے بڑھنا ہے اس تقریب میں ہم سب یہ عہد کرتے ہیں کہ امن و امن کے قیام میں دشمنوں کا مقابلہ کرتے رہیںگے۔

مزید : صفحہ آخر