پانچ سیاسی جماعتوں نے انتخابی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کر ا دیں

پانچ سیاسی جماعتوں نے انتخابی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کر ا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی) ملک کی پانچ سیاسی جماعتوں نے اپنے انتخابی اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کر ادی ہےں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھرکی تمام سیاسی جماعتوں کو تیس اگست تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور تفصیلات جمع نہ کرنے کی صورت میں سیاسی جماعت کو آئندہ انتخابات میں انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، صوبائی الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے خصوصی سنٹر قائم کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سو سے زائد سیاسی جماعتوں نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کیلئے پرفارمے حاصل کئے تھے جس میں اے این پی ، پیپلز پارٹی ، جماعت اسلامی ، جے یوآئی (ف) (س) مسلم لیگ ن، ق، تحریک انصاف ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، ایم کیو ایم وغیرہ شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق اب تک پانچ چھوٹی سیاسی جماعتوں نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کر ا دی ہے تاہم آئندہ چند روزمیں مزید سیاسی جماعتیں انتخابی اخراجات جمع کرائینگے ۔

مزید :

صفحہ آخر -