چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیاءسے محروم

چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں نقدی اورقیمتی اشیاءسے محروم

لاہور (سپیشل رپورٹر) شہر میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیوررات ، نقدی ، موبائل فون ، قیمتی سامان ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاﺅن کے علاقے میں اویس کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر8لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے، ٹاﺅن شپ میں ڈاکوﺅں نے مظہر کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی ، نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے فیاض کے گھر میں گھس کر 5لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون، مصطفی آباد کے علاقے میں ڈاکوﺅں نے مسز الیاس سے 4لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی اور موبائل فون ،اچھرہ میں ڈاکوﺅں نے عاصم سے سوا دولاکھ روپے اور دو موبائل فون، گلشن راوی میں ڈاکوﺅں نے کرامت کے ٹی سی ایس آفس کے دفتر میں گھس کر موٹر سائیکل ،50ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے سرور سے موٹر سائیکل ،14ہزار روپے اور موبائل فون ، جوہر ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے رانا عظیم کے دفتر میں گھس کر لیپ ٹاپ ،40ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، برکی میں ڈاکوﺅں نے احسن سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے طارق سے 25ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں ڈاکوﺅں نے عثمان سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں ڈاکوﺅں نے جاوید سے پرس اور موبائل فون، مسلم ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے حفیظ سے 12ہزار روپے اور موبائل فون ، فیصل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے ہمایوں سے پرس اور موبائل فون، گلبرگ میں ڈاکوﺅں نے حسن ضیاءسے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ، رنگ محل میں امام بخش ، ستوکتلہ میں ناصر، ٹاﺅن شپ میں اللہ یار، نواب ٹاﺅن میں ہمایوں ، گلبرگ میں انیس کی گاڑیاں جبکہ اچھرہ میں شمعون ، گلشن راوی میں عماد، شاد باغ میں قاسم مغل پورہ میں اسلم ، مصری شاہ میں ناظم ،لاری اڈہ میں محسن ، گلبرگ میں عزیز ، نواب ٹاﺅن میں شفیق ، ساندہ میں احسن ، کوٹ لکھپت میں علی عمران ہنجروال میں نبیل ، سبزہ ز ار میں عادل نواں کوٹ میں شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔

مزید : صفحہ آخر