لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شارٹ فال 4ہزار میگاواٹ سے تجاوزکر گیا

لاہور سمیت ملک بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شارٹ فال 4ہزار ...

لاہور /اسلام آباد/پشاور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے‘شارٹ فال 4ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرنے کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا‘ مختلف شہروںمیں لوڈشیڈنگ کادورانیہ 10سے 12جبکہ دیہی علاقوںںمیں 16سے 18گھنٹے ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وزارت پانی وبجلی کے انرجی مینجمنٹ سیل کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی کل پیداوار 14073میگا واٹ رہی جبکہ اسکے مقابلے میںطلب 18075میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ۔ شارٹ فال 4002میگا واٹ تک پہنچنے کے بعد ایک مرتبہ پھر غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور کے کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 20گھنٹے تک بر قرار ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔حالیہ بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات نے لاہور میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اورڈینگی کے منڈلاتے خطرات کے پیش نظر شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں۔وزارت پانی وبجلی کے ذرائع نے بتایا کہ عید الفطر کے دنوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی سختی سے ہدایات جاری کی جارہی ہیں ۔

مزید : صفحہ آخر