چین :نئے گھروں کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگیا

چین :نئے گھروں کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگیا

بےجنگ( آن لائن)چےن کے مزید شہروں مےں ماہ جولائی کے دوران گزشتہ مہےنے کے مقابلے مےں نئے گھروں کی قےمتوں مےں اضافہ ہوا ہے،ےہ بات حکومت نے ہفتہ کو بتائی۔حکومت کی جانب سے نشان زدہ 70چےنی شہروں مےں سے 50مےں جولائی کے دوران جون کے مقابلے مےں قےمتوں مےں اضافہ دےکھنے مےں آےا ہے،ےہ بات قومی شمارےاتی بےورو نے اےک بےان مےں کہی۔جون کے 25شہروں کے مقابلے مےں ےہ اضافہ دوگنا کے برابر ہے۔چےن دو سال سے زائد عرصہ سے اپنی ہا¶سنگ مارکےٹ کے حوالے سے سخت اقدامات اٹھا رہا ہے،جن مےں دوسرے درجے کے گھروں کی خرےداری پر پابندی،کم از کم ڈا¶ن پےمنٹ مےں اضافہ اور مخصوص علاقوں مےں پراپرٹی ٹےکس عائد کےا جانا شامل ہے۔تاہم حکومت نے حالےہ دنوں مےں ملک کی سست رفتار معےشت کو مہمےز دےنے کے لئے اقدامات اٹھائے ہےں،جن مےں دو مرتبہ شرح سود مےں کمی بھی شامل ہے۔جولائی کے دوران مزید11شہروں مےں نئے گھروں کی قےمتوں مےں کوئی تبدےلی نہےں آئی ۔جبکہ جون مےں اےسے شہروں کی تعداد24تھی۔شمارےاتی بےورو کے مطابق 9شہروں مےں ماہانہ بنےادوں پر قےمتوں مےں کمی دےکھی گئی،جو جون مےں 21شہروں مےں دےکھی گئی تھی۔سرکاری حکام دنےا کی دوسری بڑی معےشت مےں معاشی سست رفتاری کی وجہ پراپرٹی مارکےٹوں مےں کمزوری کے ساتھ ساتھ چےنی برآمدات کےلئے غےر ملکی طلب مےں کمی کو قرار دےتے ہےں۔

مزید : کامرس