وفاقی چیمبر کا ایران کے زلزلہ میں جانی ،مالی نقصان پر اظہار افسوس

وفاقی چیمبر کا ایران کے زلزلہ میں جانی ،مالی نقصان پر اظہار افسوس

لاہور(پ ر)ایف پی سی سی آئی نے ایران میں حالیہ زلزلے پر اپنے دلی غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بھائیوں کی ہر ممکن اخلاقی اور مالی مدد کی جائے گی۔ یہ بات ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرطارق سعید کی سرکردگی میں تاجر رہنماﺅں کے ایک وفد نے ایرانی کونسل جنرل عباس علی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ تبریز میں حالیہ زلزلہ میں تین سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جو کہ ایک امتحان ہے جس میں ایرانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔طارق سعید جو پاکستان ایران بزنس کونسل کے چیئرمین بھی ہے نے کہا ہے کہ ہم مصائب پر قابو پانے میں ایرانی عوام کو تمام تر معاونت دینگے۔اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر سلطان چاولا، سابق نائب صدر زبیر طفیل، وحید شاہ، اور میر ناصر عباس بھی موجود تھے جنھوں نے قونصل جنرل کو ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔اس موقع پرقونصل جنرل عباس علی نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کے تعاون سے اس سانحہ کے اثرات پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی بھائیوں کی خدمات کو طویل عرصہ تک یاد رکھا جائے گا۔

مزید : کامرس