کریڈٹ کارڈزکے ذریعے جوتوں کی خریداری میں4 فیصد اضافہ

کریڈٹ کارڈزکے ذریعے جوتوں کی خریداری میں4 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی) پلاسٹک منی ( کریڈٹ کارڈز)کے ذریعے جوتوں کی خریداری میں4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال عیدالفطر کے موقع پر گذشتہ سال کی نسبت سے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے جوتوں کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جوتے تیار اور فروخت کرنے والی بڑی کمپنیوں کے حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کی نسبت سے رواں سال جوتوں کی فروخت میں 20فیصد اضافہ ہوا ہے اور20 رمضان المبارک کے بعد جوتوں کی خریداری میں زبردست تیزی دیکھی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ اب زیادہ تر خریداری کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کرتے ہیں اس لئے کمپنیوں نے پلاسٹک منی کے ذریعے خریداری کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رواں رمضان المبارک کے دوران مردانہ، زنانہ اوربچوں کے جوتوں کی خریداری کےلئے کریڈٹ کارڈز کے استعمال میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر پلاسٹک منی کے ذریعے جوتوں کی خریداری میں گذشتہ سال کی نسبت سے 4فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

مزید : کامرس