پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارت میں اضافہ

پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین تجارت میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی اے ) پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین دوطرفہ تجارت میں رواں سال جنوری سے اب تک چونسٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور پاکستانی برآمدات پندرہ فیصد بڑھ گئیں۔ انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر ثناءاللہ کے مطابق پاکستان سے انڈونیشیا کو سب سے زیادہ اضافہ کاٹن اورغذائی اشیا کی برآمدات میں دیکھا گیا جن کے مالیاتی حجم میں بالترتیب دوکروڑ ڈالر اور ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا جبکہ بعض پابندیوں کے باعث مچھلی اورچمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ نہ ہوسکا۔ دوسری جانب انڈونیشیا سے پاکستان پام آئل کی درآمدات اٹھائیس کروڑاٹھانوے لاکھ ڈالر سے تجاوز کرگئیں

مزید :

کامرس -