سٹیٹ بنک نے رمضان کے دوران 144 ارب 23کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ تیار کئے

سٹیٹ بنک نے رمضان کے دوران 144 ارب 23کروڑ روپے کے نئے کرنسی نوٹ تیار کئے

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک نے عید الفطر کی مناسبت سے کمرشل بینکوں کو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2فیصد زائد نئے کرنسی نوٹ جاری کئے ۔مرکزی بینک کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مجموعی طور 114ارب 23کروڑ روپے مالیت نئے کرنسی نوٹ جاری کئے گئے۔ان میں دس روپے کے 3ارب 50کروڑ، بیس روپے کے 1ارب 95کروڑ، پچاس روپے کے 2ارب 85کروڑ، اور سو روپے کے 7ارب 63کروڑ روپے مالیت کے نئے نوٹ تھے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران اگر عوام کو اے ٹی ایم سے رقم کے حصول میں مشکل کا سامنا ہواتو متعلقہ بینکوں کو جرمانے کیے جائیں گے۔

مزید : کامرس