برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ڈوبتی 16 سالہ لڑکی کی جان بچالی

برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ڈوبتی 16 سالہ لڑکی کی جان بچالی

لندن (اے پی پی) برطانیہ کے شہزادہ ولیم نے ریسکیومشن کی قیادت کرتے ہوئے سمندر میں ڈوبتی 16 سالہ لڑکی کی جان بچالی ۔ شہزادہ ولیم نے برطانیوی ایئر فورس میں سرچ اینڈ ریسکیو کیپٹن کی حیثیت سے اپنی تربیت گذشتہ مئی کے آخر میں مکمل کی ہے۔ برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق برطانوی علاقے ویلز کے سالح پر ایک 16 سالہ لڑکی 13 سالہ بہن کی مدد کے دوران خود گہرے پانی میں چلی گئی جس کی فوری اطلاع رائل ایئر فورس کے سرچ اینڈ ریسکیو یونٹ کو دی گئی۔ یونٹ نے ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم کی قیادت میں امدادی ٹیم سی کنگ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ فوری طور پر جائے حادثہ کی طرف روانہ کی جس نے سمندر میں ڈوبتی 16 سالہ لڑکی کو سمندر سے نکال کر اس کی چھوٹی بہن سمیت ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : عالمی منظر