لخدار براہیمی شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی مقرر

لخدار براہیمی شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے ایلچی مقرر

نیو یارک (اے پی پی) الجزائر کے سابق وزیرخارجہ اور نوبل امن انعام یافتہ لخدار براہیمی کو کوفی عنان کی جگہ شام کے لئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ کا ایلچی مقرر کردیا گیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ان کے تقرر کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔ نوبل امن انعام یافتہ 78 سالہ لخدار 1991-93 کے عرصہ میںا لجزائر کے وزیر خارجہ ‘ افغانستان اور عراق کے لئے اقوام متہدہ کے مندوب بھی رہ چکے ہیں واضح رہے کہ چھ ما ہ کے دوران عالمی برادری کی جانب سے تعاون میں کمی کے باعث کوفی عنان نے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا ہے اور رواں ماہ کے آخر میں اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کو ٹکڑے ٹکڑے ہو جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ شامی صدر تمام لوگوں کو تباہی کے لئے آپریشن کررہے ہیں اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوشاں ہیں ۔

مزید : عالمی منظر